وزیراعلیٰ پنجاب نے سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بیان میں کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کی بلندی و تیزی سمیت ہر تاریخی کام مسلم لیگ ن کے دور میں ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بیسٹ پرفارمنگ ایکوئٹی مارکیٹ کادرجہ حاصل کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنا عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ سٹاک مارکیٹ کا یہ ریکارڈ سرمایہ کاروں کے غیرمتزلزل اعتماد، اور حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی پالیسیز بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ثابت ہو ہی ہیں ۔