مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق صدیق الفاروق گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ پیر کو ادا کی جائے گی۔
صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اور ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن بھی رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم صدیق الفاروق کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدیق الفاروق کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہو ہو گئی، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے ، آمین