کراچی:
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دُوسرے روز بھی تیزی کا رحجان رہا۔ انڈیکس ایک لاکھ سترہ ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کے اِضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 039 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
قبل ازیں کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی اور ٹریڈنگ کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1876 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 169 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔