تجارتی خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کیساتھ کاروبار کا آغاز

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔

آج جمعہ کے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 342 پوائنٹس کی تیزی سے کاروبار کا آغاز ہُوا، جس پر 100 انڈیکس بڑھ کر 106617 پوائنٹس  کی سطح پر آ گیا، جبکہ کچھ دیر بعد مارکیٹ میں 1084 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

اسٹاک ایکسچیج میں مسلسل تیزی کے باعث نڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 107359 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ امریکی ڈالر 07 پیسے کی کمی سے 278 روپے 28 پیسے کی سطح پر آ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button