تہران: ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی مفادات کے دفاع کیلئے کسی کوبھی اپنی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے ، ایران اپنے شہدا کا بدلہ لینے تک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے دفاع کی مضبوطی اور بغیر کسی پابندی کے کام کرتے ہیں، ایران عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، عوام کے حقوق کی خلاف ورزی پر بغیر کسی تحفظات کے ردعمل ظاہر کریں گے۔
ایرانی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنی سرحدوں پر دہشتگردانہ کارروائیوں کو برداشت نہیں کرے گا، پڑوسی ممالک کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔