قومی

ماہ رنگ بلوچ لاپتہ افراد کے نام پر ڈرامہ کررہی ہیں: جان اچکزئی

کوئٹہ: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ لاپتہ افراد کے نام پر ڈرامہ کررہی ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ایران میں پاکستان کے حملے میں وہی دہشتگرد مارے گئے جو مسنگ پرسنز تھے، اب یہ لوگ بے نقاب ہو چکے ہیں، پاکستان کو کئی محاذوں پر کامیابی ملی۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ لاپتہ افراد کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہیں، یہ لوگ اسلام آباد میں تخریب کاری کیلئے بیٹھے ہیں، یہ ٹولہ کالعدم تنظیم کی ڈھال بن رہا ہے۔
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور عدلیہ سے درخواست ہے کہ ان کو مزید ڈھیل نہ دے، خواتین کا یہ ٹولہ دہشت گردوں کی ڈھال بن رہا ہے، وطن دوست اور وطن دشمن میں فرق رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button