میڈیا کارکنان پر بے ہیمانہ تشدد میں ملوث ڈی ایس پی ذوالفقار سموں سمیت ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے، سی آر اے
کلفٹن تین تلوار کے مقام پر سیاسی جماعت کے احتجاج کی کوریج کے دوران رپورٹرز اور کیمرہ مینز پر ڈی ایس پی ذوالفقارسموں کی سربراہی میں پولیس کے بے ہیمانہ تشدد کے حوالے سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر کاشف ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں میڈیا کارکنان پربےہیمانہ تشدد کیخلاف بھرپورمذمت کئے جانے کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی ذوالفقار سموں سمیت ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرائے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سی آر اے باڈی نے اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس رفعت مختیار اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس خادم حسین رند کی جانب سے ملوث افسر و اہلکاروں کیخلاف سخت ترین کارروائی کے حوالے سے کرائی گئی یقین دہانی پر چوبیس 24 گھنٹے تک مزید حکمت عملی محدود رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، تاہم مقررہ وقت تک ملوث افسر و اہلکاروں کیخلاف کارروائی ناہونے کی صورت میں سی آر اے کی جانب سے بھرپور اور سخت ترین حکمت عملی اختیار کی جا ئے گی۔ اس ضمن میں میڈیا ورکرز پر پولیس تشدد کیخلاف سی آر اے کی جانب سے بوٹ بیسن تھانے میں تحریری درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔
منجانب۔
مجلس عاملہ کراٸم رپورٹرز ایسوسی ایشن