طلباءکے لئے خوشخبری …. طلباءو طالبات کو آسان اقساط پر 20 ہزار پٹرول و الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان، رجسٹریشن میں صرف دو روز باقی
حکومت پنجاب کی جانب سے موٹر سائیکلوں پر ایک ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔
مجموعی طور پر 20 ہزار موٹر سائیکلز طلباءو طالبات کو آسان اقساط پر فراہم کئے جائیں گے۔ فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور لاہور میں ڈگری کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباءو طالبات اس پروگرام سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے تعلیم دوست اقدام کے تحت پٹرول بائیک کی کیٹیگری میں میل اسٹوڈنٹس کو 11 ہزار 676 اور فی میل اسٹوڈنٹس کو 7324 الیکٹرک بائیکس آسان اقساط پر دیئے جائیں گے جبکہ الیکٹرک بائیک کی کیٹیگری میں میل سٹوڈنٹس کو 700 بائیکس اور فی میل اسٹوڈنٹس کو 300 بائیکس آسان اقساط پر دیئے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 20 ہزار موٹر سائیکل آسان اقساط پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔
طلباءو طالبات https://bikes.punjab.gov.pk/ پر بائیک کے حصول کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت اس وقت تک 172438 افراد نے رجسٹریشن کرلی ہے جبکہ 55612 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 44155 درخواستیں پٹرول بائیکس کے لئے اور 11457 درخواستیں الیکٹرک بائیکس کے لئے موصول ہوئی ہیں۔