امیدوار پی کے 43شہزاد گل اعوان کو تھریاٹی کی تمام برادریوں نے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے
اسلام آباد(بیورو رپورٹ )امیدوار پی کے 43شہزاد گل اعوان کو تھریاٹی کی تمام برادریوں نے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔مشہور و معروف سماجی شخصیت ملک ارشد ہزاروی نے تھریاٹی میں بسنے والی تمام برادریوں کی طرف سے امیدوار برائے PK.43 شہزاد گل اعوان کے اعزاز میں اسلام آباد میں زبردست پاور شو کے بعد مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔جس نے مخالفین کے پراپیگنڈوں پر پانی پھیر دیا ۔الیکشن کااعلان ہوتے ہی کچھ مخالفین کی طرف سے پروپیگنڈا کیا گیا تھا کہ تھریاٹی کی کچھ برادریاں شہزاد گل کے ساتھ نہیں ہیں تو اس پروپیگنڈے کا جواب تھریاٹی میں بسنے والی تمام برادریوں نے اس پروگرام کی صورت میں دیا کہ وہ متحد تھے ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ شہزاد گل ہم سب کا نمائندہ ہے اور ان کا کوئی اختلاف نہیں ہے.پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد گل اعوان نے ملک ارشد ہزاروی کو تھریاٹی کی تمام برادریوں کا گلدستہ سجانے اور اتنا خوبصورت پروگرام منعقد کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کا یہی جوش وجذبہ رہا تو 8 فروری کا سورج ہماری فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا-شہزاد گل اعوان نے مزید کہا کہ الیکشن جیت کر گلیات سے کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے اور تمام محرومیاں دور کریں گے .تقریب میں موجود دیگر مقررین نے حلقے کی عوام پر زور دیا کہ یہ وقت گھروں میں بیھٹنے کا نہیں بلکہ بھرپور طریقے سے ڈور ٹو ڈور کمپین کا ہے، گھروں سے نکلیں اور پورے حلقے میں پھیل جائیں ،اس مقصد کے لئیے دن رات ایک کردیں تاکہ بعد میں ہمیں کوئی پچھتاوا نہ رہے.