ایبٹ آباد کی دو قومی اور چار صوبائی حلقوں سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری
ایبٹ آباد؛ایبٹ آباد کی دو قومی اور چار صوبائی حلقوں سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری،ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ،8فروری کو انتخابی نشان کرین پر مہر لگانے کی مکمل یقین دہانی کرادی ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این 16 سے حافظ مہتاب ، این اے 17 سے عتیق الرحمن ،پی کے 42 سے علامہ واجد عباسی ،پی کے 43 سے ظفر اقبال عباسی ،پی کے 44 سے نیاز خان اور پی کے 45اسلم قریشی نے گھر گھر مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔تحریک لبیک کے کارکنان نے بھی اپنے نامزد امیدواروں کے لئے انتخابی مہم کے دوران مدمقابل امیدواروں کی دوڑیں لگوا رکھی ہے ے ۔ایبٹ آباد کے چاروں صوبائی حلقوں میں تحریک لبیک کا ایک بڑا ووٹ بنک موجود ہے جو تحریک کے ساتھ ایک مذہبی لگاؤ رکھے ہوئے ہیں۔تحریک لبیک کے نامزد امیدوار مدمقابل امیدواروں کو ٹف ٹائم دیں گے ۔