ہزارہ

ایف جی ای ایچ اے اور ایم ایس ہیمر پراپرٹی کے درمیان ایف جی ای ایچ اے اسلام آباد میں ایک باہمی یادداشت ایم او یو پر دستخط ہونے کی تقریب منعقد ہوئی

اسلام آباد:فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور ایم ایس ہیمر پراپرٹی کے درمیان فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اسلام آباد میں ایک باہمی یادداشت ایم او یو پر دستخط ہونے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے کی اس موقع پر ہاسنگ اتھارٹی کے تمام ڈائریکٹرز اور چیف ایگزٹیوآفسیرمحمد سہیل خان ایم ایس ہیمر پراپرٹی نے تقریب میں شرکت کی ڈائریکٹر جوائنٹ وینچر پروجیکٹس نے ایم او یو کے حوالے سے تفصیلات بیان کی اور بتایا تقریبا530 ایکٹرزمین ایم 9موٹر وے کراچی کے قریب واقع ہے ایم او یو کا مقصد پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے سرکاری ملازمین کو کم قیمت پر رہائشی پلاٹ مہیا کرنا ہے وفاقی ملازمین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی نے یہ یقین دہانی کرائی کہ جیسے ہاسنگ اتھارٹی کا مقصد ملازمین کو کم قیمت پہ پلاٹ دینا ہے اسی طرح اس ایم او یو کے ذریعیسرکاری ملازمین جو کہ ہاسنگ اتھارٹی کے ممبر ہیں ان کو جلد از جلد رہائشی پلاٹ /گھر/اپارٹمنٹس دیے جائیں گے۔بعدازہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھاٹی اور ایم ایس ہیمر پراپرٹی کے مابین ایگریمنٹ ایف ۔جی۔ای ۔ایچ ۔ایجوائنٹ وینچر رولز کے تحت ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button