شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے مابین ہائی پرفارمنس سینٹر مل کر چلانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدے کے مطابق میڈی کیم اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے درمیان ہائی پرفارمنس سینٹر جو کہ کے این اکیڈمی میں بنایا گیا ہے۔دونوں مل کر اس ہائی پر فارمنس سینٹر کو چلانے اور کامیاب کرائیں گے۔ کے این اکیڈمی کراچی میں ہونے والی تقریب میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیئر مین شاہد آفریدی،ظفر ملک سی ای او شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور عبدالقادر نے شرکت کی۔ جبکہ میڈی کیم کی جانب سے گروپ منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل نینی تال والا،چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل نینی تال والا، رمیز خلیل نینی تال والا،ڈائریکٹر ایڈمن ظفر ریاض باری،گروپ میڈیا منیجرجاوید اختر کیا نی، ڈائریکٹر زاہدحسین بھٹی اور ڈائریکٹر کمرشل رائے طاہر ڈائریکٹر ووڈز ورڈ سعید شاہ، ڈائریکٹر امپورٹ ایکسپورٹ وسیم پرویز،قونصل جنرل ملیشیا ء ہرمین ہردیناتا احمد و دیگر نے شرکت کی۔نیز تقریب میں کے این اکیڈمی /آرکیڈ اسکولز کے بچوں اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کے چیئر مین شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہائی پرفارمنس سینٹر پر بھر پور توجہ دیں گے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ 50بچوں کا پول بنائیں اور ان کو کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم سے بھی ہمکنار کریں۔گروپ منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل نینی تال والانے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈی کیم گروپ ہمیشہ کرکٹ کو اور دوسرے اسپورٹس کو اسپانسر کرتا رہا ہے اور ہمیشہ اسپورٹس مین کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اب ہم نے کے این اکیڈمی میں ہائی پرفار منس سینٹر قائم کیا ہے جس کا جوائنٹ ایڈونچر شاہد آفرید ی فاؤنڈیشن کیا ہے۔ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ دونو ں ادارے مل کر اس ہائی پرفارمنس سینٹر کوبہتر طریقے سے چلا سکیں اور اچھے لڑکے نکال سکیں۔