قومی

کے پی، بلوچستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو طلب کیا گیا ہے، انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن حکام کو امن وامان سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران مختلف شہروں میں دستی بم حملے اور فائرنگ میں ایک امیدوار سمیت دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا، جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے، دوسرے واقعے میں چمن میں میزئی اڈہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے اے این پی رہنما ظہور احمد جاں بحق ہوگئے۔
باجوڑ میں این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، اس سے قبل بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پی ٹی آئی کی ریلی میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button