قومی

الیکشن کمیشن نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری اور ایف بی آر کی تنظیم نو سے روک دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نےنگران وفاقی حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری اور ایف بی آر کی تنظیم نو سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے نام مراسلہ جاری کردیا جس میں واضح کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک نجکاری سے متعلق کوئی فیصلہ نہ لیاجائے۔
مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی حکومت سے پی آئی اے کی نجکاری سے کے حوالے سے کابینہ کے فیصلوں سمیت دیگر ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ٹو وزیراعظم کو بھی ایک خط ارسال کردیا جس میں حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے بھی روک دیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ ایف بی آر کی تنظیم نو ایک بڑا فیصلہ ہے اور نگراں حکومت کو شق230کے تحت بڑے پالیسی فیصلوں کا اختیار نہیں، ایف بی آر کی تنظیم نو کو آئندہ حکومت تک زیر التوا رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button