عالمی

چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، 46 افراد ہلاک،ایمرجنسی نافذ

چلی : جنوبی امریکی ملک چلی کے وسطی اور جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث 46 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ صدر نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحلی شہروں والپاریسو اور وینا دیل مار میں ہزاروں ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا۔

چلی کے صدر گیبریئل بورک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اپنے بیان میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ہم نے تمام تر متعلقہ ٹیموں کو ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں خدمات پر مامور کیا ہے، آگ تیزی سے کوینتیرو، کونکن اور دیگر شہروں کی طرف پھیل رہی ہے۔

جنگلات کے قریب واقع گھر اور کئی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں، حکام نے رہائشی علاقوں سے شہریوں کا انخلا کرایا جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں، حکام نے شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button