اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انتخابات وقت پر ہورہے ہیں، التواء کی سازش کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا چین میں دورے کے دوران خارجہ محاذ پرپاکستان کامؤقف بہترانداز میں پیش کیا اورچین کےبی آر آئی فورم پرپاکستان کی بہترانداز میں نمائندگی کی۔
انہوں نے کہا کہ چین کے دورے کے دوران ہم نے10ایم اویوز پردستخط کئے، ان دوروں سےچین اور پاکستان میں اعتماد کا رشتہ بڑھا، فورم میں ایران کے ایشو پر بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایران کےحوالے سےپاکستان نے بروقت اورمؤثر جواب دیا۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکا اس حوالےسے اہم کردارہے، ایران اورپاکستان اپنے تعلقات کو بہتراندازمیں رکھنے پرمتفق ہیں جبکہ پاکستان اور افغانستان کی جوایک دوسرے سے توقعات ہیں ان کی بھی وضاحت ہونی چاہیے۔
دوسری جانب انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والے جنرل الیکشن کے بارے میں لوگ دعوے کرتے رہے کہ ہم سازش کررہےہیں اورانتخابات کاالتواچاہتےہیں جبکہ ملک میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہورہےہیں، التوا کی سازش کے دعوے غلط ثابت ہورہے ہیں، الیکشن میں جو بھی منتخب ہوا حکومت اس کے حوالے کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر جمہوریت کا حامل ملک ہے، بہت ساری جمہوریتوں میں نگران حکومتوں کاتصوربھی نہیں، ملک میں دہشت گردی کی صورتحال تشویشناک تھی، قوانین میں جوخامیاں ہیں امید کرتے ہیں آنے والی حکومت انہیں دورکرے۔