لاہور:عام انتخابات 2024 میں لاہور کے ایک حلقے میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کو آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری کے ہاتھوں شکست کھانا پڑ گئی۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 128 سے آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری 172576 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سلمان اکرم راجہ 159024 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 128 میں آئی پی پی کی مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ تھی جس کی وجہ سے ن لیگ نے اس حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا اور گزشتہ روز نواز شریف اور شہباز شریف سمیت شریف برادری کے دیگر افراد نے اسی حلے میں اپنے ووٹ کاسٹ کیے تھے اور شیر کے بجائے عقاب پر ٹھپے لگائے تھے۔