نوجوانوں کی ترقی کے لیے خصوصی منصوبے شروع کیے ہیں، وزیر اعظم
نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، تعلیم اور صحت عامہ کے حوالے سے با اختیار بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں مستقبل میں سرمایہ کاری سے متعلق 2 روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد خطے کے ممالک کے لیے بہت اہم ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا ترقی سے متعلق وژن قابل ستائش ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم مل کر ہی مشترکہ مستقبل اور ترقی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔ اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے خصوصی منصوبے شروع کیے ہیں۔ حکومت پاکستان نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، تعلیم اور صحت عامہ کے حوالے سے با اختیار بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اور اس حوالے سے مفید شراکت داریوں کے قیام کی خواہاں ہے۔