قومی

وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا : مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، پارٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا، اتحادیوں اور سیاسی مشاورت کے نتیجے میں یہ نام متفقہ طور پر طے کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس ضمن میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بات چیت اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہبازشریف وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوارہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی ف کے مابین سیاسی اتحاد پر اتفاق ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button