اسلام آباد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے خلاف نجی موبائل فون کمپنی کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حکومت کی جانب سے نان فائلرز کی موبائل فون سمز بن کرنے کے خلاف نجی موبائل فون کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔
نجی موبائل فون کمپنی کی طرف سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قانون میں کی گئی ترمیم آئین کے آرٹیکل 18 میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے۔
چیف جسٹس نے درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناعی جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے معاملہ پر ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان اتفاق ہوا ہے جس کے تحت 10 مئی سے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق 10 مئی کو پانچ ہزار نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیاءکر دی گئی تھیں، ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمیں بلاک کرنے پر اتفاق کیا ہے۔