قومی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا:  آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علاقائی امن و استحکام اور بارڈر سیکیورٹی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو ’امن اور دوستی کا بارڈر‘ قرار دیا اور بارڈر سے متعلق بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک اور خطے کےلیے امن و استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button