قومی
Trending

انفارمیشن کے زیر تربیت افسران کے وفد کا پی آئی ڈی کا دورہ

وفد کو پی آئی ڈی کے کردار، فرائض اور کام کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی گئی

انفارمیشن سروس اکیڈمی (آئی ایس اے) کےنوجوان زیر تربیت افسران کے ایک وفد نے بدھ کے روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا، وفد کو حکومت کے تعلقات عامہ کے مرکزی ادارے کے کردار، فرائض اور کام کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وفد کی قیادت انفارمیشن سروسز اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ارشد منیر نے کی۔ پی آئی ڈی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ایڈورٹائزمنٹ محترمہ طاہرہ سعیدہ اور ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن عنبرین گل شاہد نے وفد کا خیرمقدم کیا۔

پی آئی ڈی حکام نے زیر تربیت افسران کو صحافیوں سے رابطے، اشتہارات کے نظام، سرکاری مواد کی اشاعت اور انتظامی امور سے متعلق جامع بریفنگ دی۔ پروبشنری افسران کو سوالات پوچھنے اور ادارے کے تجربہ کار ماہرین کے ساتھ بات چیت کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی ارشد منیر نے دورہ کرنے والے وفد کو ملک کی ممتاز کمیونیکیشن ایجنسی کے امور کار سے متعلق گراں قدر معلومات فراہم کرنے پر پی آئی ڈی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ تجربہ نوجوان افسران کے لئے تعلقات عامہ کے ماہرین کے طور پر اپنے مستقبل کے فرائض کو سمجھنے میں بہت معاون ثابت ہوگا۔

یہ دورہ انفارمیشن سروس اکیڈمی میں زیر تربیت انفارمیشن افسران کے تربیتی پروگرام کا حصہ تھا۔ پی آئی ڈی جیسے سرکاری میڈیا دفاتر سے واقفیت ان افسران کو مستقبل کی تعلقات عامہ کی ذمہ داریوں کے لئے تیار کرنے کا ایک اہم جزو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button