قومی
Trending

موسلا دھار بارشیں، برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان،

آئندہ پانچ روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی ہے کہ 25تا29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 26تا27 اپریل کے دوران بلوچستان نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر، کیچ آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ 27تا28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال متوقع ہے ۔27 تا29 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔ ممکنہ این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ کاشتکار حضرات کو فصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دینے جبکہ سیاحوں و مسافروں کو پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔ بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کیا جائے، اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بجلی کے کھمبوں،کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں۔ اس کے علاوہ نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔ موسم برسات میں نقصان سے بچاؤ کے لیے چھتوں، تہہ خانوں اور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنایا جائے، اسی طرح نکاسی آپ کو یقینی بنانے کے لیے برقت ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ دیواروں اور چھتوں میں شگاف /کریک کی بر وقت مرمت یقینی بنائی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button