قومی

کراچی شدید گرمی ، پارہ 41 اور شدت 50 ڈگری محسوس کی جانے لگی

کراچی شہر آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا اور  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ 2 روز سے ہیٹ ویو جیسی گرمی پڑ رہی ہے  جس کا سلسلہ آج بھی برقرار رہے گا اور اس دوران درجہ حرارت 40 اور اس سے زائد ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 26 جون سے درجہ حرارت میں کمی آئی گی اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 یا 38 ڈگری تک رہنے  کا امکان ہے تاہم موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا اور جون کے آخری ہفتے میں بھی گرمی کی شدت رہے گی۔

شہر میں گرمی پڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 روز سے پڑنے والی گرمی کی وجہ کراچی کے جنوب مشرق میں انڈین گجرات اور بحیرہ عرب پر ہوا کا کم دباؤ تھا جس کی وجہ سے سمندری ہوائیں معطل رہیں اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا جب کہ کراچی میں 3 یا 4 جولائی سے مون سون بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں آئندہ تین چار روز شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، جنوبی پنجاب، بھکر، ڈی جی خان اور رحیم یار خان  سمیت دیگر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

تک رہنے کی پیشگوئی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button