وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلزکی تعیناتیوں کی تلاش میں ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنے کی پالیسی میں تر میم کردی ہے-
وزیراعظم نے اپنا ایک اوراختیار وزیروں،مشیروں اوروزراء مملکت کو دیدیا – تر میم کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کےذریعے لی گئ۔
متعلقہ وزیر،مشیر یاوزیر مملکت کی منظوری سےفرم کی خدمات لی جاسکے گی تاہم ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات صرف مسابقتی عمل کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی-
اس سے پہلے ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات کے لیےوزیر اعظم کی منظوری ضروری تھی- ہیڈ ہنٹنگ فرم کے عمل میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن لیڈ کردار ادا کرے گی اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول قائم کرے گی۔