وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسر چوہدری محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کردیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مظابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسر چوہدری محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام (ماتحت وزارت داخلہ ڈویژن) تعینات کر دیا ہے۔