علاقائی خبریں

خضدار قومی شاہراہ پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ، صحافی جاں بحق، 6 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سینئر صحافی شہید اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مقامی صحافی محمد صدیق مینگل جاں بحق ہوئے ہیں۔ وہ خضدار پریس کلب کے صدر اور مقامی اخبار سے وابستہ تھے۔

ایس ایچ او سٹی کے مطابق محمد صدیق مینگل اپنے گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button