قومی

پی آئی اے نے حج آپریشن کا آغاز کر دیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)  نے حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق 34 ہزار عازمین حج 170 پروازوں کے ذریعےحجاز مقدس پہنچیں گے، 19 ہزار سرکاری حج اسکیم، 15 ہزار پرائیویٹ حجاج پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گے۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، کوئٹہ، سیالکوٹ، سکھر سے پروازیں جدہ اور مدینہ منورہ کے لئے براہ راست آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق اس سال روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہوگا، روڈ ٹو مکہ کے ذریعے عازمین حج اپنی سعودی امیگریشن پاکستان ہی میں کروائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button