برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے لیئر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے گزشتہ روز کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوزن بال کو شکست دی۔ صادق خان کو مدمقابل سوزن ہال پر دو لاکھ پچہتر ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی جبکہ سوزن ہال کو آٹھ لاکھ تیرہ ہزار سے کم ووٹ ملے۔
جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں 107 کونسلوں میں سے 102 نے جمعے کی رات اپنے مکمل نتائج کا اعلان کیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے چار سو سے زیادہ کونسلروں کو شکست ہوئی۔ پارٹی کو 10 کونسلوں میں شکست ہوئی۔مسلسل تیسری بار لندن جیسے شہر کے میئرکا انتخاب صادق خان کے لئے ایک اعزاز ہے۔ صادق خان نے اس تاریخی فتح کے لیے 10 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔
واضح رہے کہ صادق خان نے 2005 میں برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کا رکن بننے سے قبل اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انسانی حقوق کے ایک وکیل کے طور پر کیا تھا 2016 میں پہلی بار منتخب ہونے والے صادق خان کسی مغربی ملک کے دارالحکومت کے پہلے مسلمان میئر ہیں اور 2000ء میں لندن کے میئر کا عہدہ تخلیق ہونے کے بعد سے وہ تین مرتبہ میئر بننے والے لندن کے پہلے رہنما بن گئے ہیں۔