قومی

نو مئی کے کیسز کا فیصلہ کیوں نہیں کیا جا رہا، کیوں اس کیس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جا رہا؟ وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر 9 مئی کو وہ حرکت کی گئی جو کبھی دشمن نے بھی نہیں کی۔

جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے دلخراش واقعہ کی مذمت کیلئے خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے، اجلاس میں پیپلز پارٹی، آئی پی پی، نیشنل پارٹی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے، تمام اتحادی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی، وزارت قانون کی طرف سے وائٹ پیپر بھی پیش کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بہت رعایت برتی گئی ہے، ان کے بھانجے اور عظمیٰ خان، علیمہ خان اور نورین خان بھی 9 مئی کے سانحہ میں ملوث ہیں، انہیں کیوں رعایت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ کیوں نہیں کیا جا رہا، کیوں اس کیس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جا رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button