ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول میں موجود ایک اور مشہور چرچ کو مسجد میں تبدیل کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ترک حکومت نے’بیزینٹائن چرچ آف سینٹ سیویئر اِن کورا‘ کو مسجد میں تبدیل کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، رجب طیب اردوان نے اگست 2020ء میں اس چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس بات کا باقاعدہ اعلان آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان دونوں تاریخی عبادت گاہوں کا شمار اقوام متحدہ کے عالمی ثقافتی ورثے میں ہوتا ہے اور دونوں کی مساجد میں تبدیلی کو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی نے سراہا ہے۔
یاد رہے کہ جب رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تو پوپ فرانسس نے ان کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
ان دونوں عبادت گاہوں کو خلافت عثمانیہ کے ختم ہونے کے بعد کئی دہائیوں قبل میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔