پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کی ہے۔
لاہور میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی نے شہباز شریف اور مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مریم نواز پنجاب کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو نئے ولولے اور جذبے کے ساتھ آگے لے کر جانا چاہئے۔