لاہور میں مون سون سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ لاہور کے مطابق مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی، مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
چیف میٹرولوجسٹ لاہور کا کہنا ہے کہ بھارت میں ابھی مون سون کا آغاز نہیں ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں پری مون سون کے اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں۔