قومی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا نیشنل پریس کلب کے صدر کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

:وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اظہر جتوئی کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، والدین قدرت کا عظیم عطیہ اور نعمت ہیں، والد کا انتقال کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اظہر جتوئی کے والد اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے جس پر اظہر جتوئی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button