قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، زیریں سندھ اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں اتوار کو موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال، سوات ،شانگلہ، دیر، بالاکوٹ، مانسہرہ، کوہستان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع اور مکران میں شدید گرم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button