بلوچستان کے مشہور حب ڈیم کی سطح حالیہ بارشوں کی بدولت 339 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ذخیرہ آب چھ لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ تک بڑھ چکا ہے۔واپڈا حکام، ڈیم کے ٹیکنیکل ماہرین اور متعلقہ انجینئرز صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں ۔ تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔
حب ڈیم بھرنے میں صرف ایک فٹ کی گنجائش باقی ہے۔ حب ڈیم بلوچستان کا شمار بلوچستان کے بڑے اور اہم ڈیمز میں ہوتا ہے اور اس سے کراچی کو بھی پینے کا پانی فراہم کیا جاتا یے۔