قومی

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ایکس اکائونٹس سے دھمکی آمیز پوسٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد ۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ایکس اکائونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملہ پر ایف آئی اے نے اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کے سینئر افسران کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم جمعہ کو اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ تفتیشی و تکنیکی افسران پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کرے گی کہ عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کس طرح ہوئی اور یہ اکائونٹ کون چلا رہا ہے۔ یہ انتہائی متنازعہ پوسٹ بانی پی ٹی آئی کے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button