قومی

حکومت نے مذاکرات کی پی ٹی آئی پیشکش کو ٹھنڈی ہَوا کا جھونکا قرار دیدیا

اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلی بار پی ٹی آئی کی جانب سے ٹھنڈا ہَوا کا جھونکا نظر آیا، شیر افضل مروت نے خوشگوار باتیں کی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر ضرور حملہ کریں لیکن صوبے کے حالات پر بھی غور کریں، شیر افضل نے میرے حوالے سے بالکل ٹھیک کہا کہ میری زبان بھی آگ اُگلتی ہے، لیکن چیزیں دھمکیوں کے بجائے محبت اور پیار سے بڑھتی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پارا چنار میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے، دونوں طرف سے افہام و تفہیم کی باتیں ہونی چاہئیں، مجھے بتایا گیا کہ کرم میں زمین کا جھگڑا ہے جو شیعہ سنی فساد میں تبدیل ہو گیا۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے یہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بہت احترام ہے مگر اُن کی زبان آگ اُگلتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button