لاہور میں کلائیمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسموگ بٹن دبا کر ختم نہیں ہوسکتی، اس کے لیے اقدامات کرنے پڑیں گے، ماحولیاتی آلودگی کے لیے شعور اجاگر کرنےکی ضرورت ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ سیاسی آلودگی بھی ہے، سیاسی اسموگ پھیلانے میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرا وژن میرے سامنے ہے، یوتھ کے لیے کام کرکے خوشی ہوتی ہے، نواز شریف نےکبھی قوم سے جھوٹا وعدہ نہیں کیا، نواز شریف نے جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا، ہم باتوں کے بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔