خبر
Trending

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت تشکیل پانے والی خصوصی آئینی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوا جس میں تحریک انصاف کے علاوہ دیگر تمام ارکان نے شرکت کی۔ کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دی۔

پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام وزیراعظم کو منظوری کے لئے ارسال کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے معاملے کا بائیکاٹ کیا اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے تھے جن میں سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں، ان کے بعد جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام شامل تھے۔

اسی کے ساتھ سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے ایک صفحہ پر مشتمل مختصر رپورٹ بجھوائی گئی جس میں ججز کی مختصر پروفائل، تاریخ پیدائش، تعلیم، وکالت کی تفصیلات، کب جج بنے، کب ہائی کورٹس کے چیف جسٹس بنے، سپریم کورٹ میں تعیناتی کی تاریخ بھی شامل تھی۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام کو حتمی شکل دی اور ان کا نام نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لئے وزیراعظم کو بھجوا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button