یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔
وزیردفاع کا کہنا ہے پی آئی اے پر عائد پابندی کا اٹھنا ایک یادگار ہے،پی آئی اے اور ایوی ایشن انڈسٹری تباہی کے دہانے پر آگئی تھی،پی آئی اے کا آپریشن جلد بحال ہوجائے گا۔