وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیشنل گرڈ میں شامل ہونے والی نئی بجلی مزيد مہنگی ہوگی۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ نئی شامل ہونے والی 17 ہزار میگاواٹ بجلی میں سے صرف 87 میگاواٹ بجلی سستی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات کی وجہ سے ملکی معیشت چل رہی ہے، اللّٰہ کرے تاجر مزید منافع کمائیں اور ٹیکس کی مد میں ادائیگی کریں۔