قومی

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکرٹری دفاع کا چارج سنبھال لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ ہفتے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی کی تھی اور نئےسیکرٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری دفاع تعینات رہیں گے۔

 لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمود الزمان کی بطورسیکرٹری دفاع 2 سالہ مدت اگست میں مکمل ہوگئی تھی، بعد ازاں وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکرٹری کو قائم مقام سیکرٹری دفاع مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق میجرجنرل عامراشفاق کیانی قائم مقام سیکرٹری دفاع کی ذمہ داریوں سے آج سبکدوش ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button