قومی

پی ٹی آئی کا شہدائے ڈی چوک کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریبات منعقد کرنیکا اعلان

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہدائے ڈی چوک کو خراج عقید پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریبات منعقد کرنے کا اعلان۔ خیبرپختونخوا ہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آج شہدائے ڈی چوک کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دُعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی۔

صوبائی وزیر کے مطابق مرکزی دُعائیہ تقریب باغِ ناران، حیات آباد اور پشاور میں منعقد کی جائے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ نہتے کارکنوں کا خون ملک میں آئین و قانون کی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا اِس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ آج شہدائے ڈی چوک کے خون کا حساب لینے کا عزم بھی کیا جائے گا۔ شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگا اور جعلی حکومت کو جواب دینا ہو گا کہ نہتے کارکنان پر گولی کیوں چلائی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نہتے کارکنان کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ معصوم لوگوں کا خون بہانا شریف خاندان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں بھی حاملہ خواتین پر گولیاں چلائی گئیں، ن لیگ نے اپنے ہر دور میں اقتدار ک وطول دینے کے لیے معصوم شہریوں کا خون بہایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button