عالمی

اسرائیل نے آئرلینڈ میں سفارت خانہ بند کر دیا

تل ابیب:

اسرائیل نے آئرلینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے آئرلینڈ پر دوغلی پن اور اسرائیل مخالف پالیسی کا الزام لگایا۔ اسرائیل کا یہ فیصلہ آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس کے علاوہ آئرلینڈ نے بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں دائر نسل کشی کے مقدمے کی حمایت کی ہے۔ جنوبی افریقہ نے رواں سال جنوری میں آئی سی جے میں اسرائیل کے خلاف غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا۔

وزیر خارجہ سار نے آئرلینڈ پر یہود دشمنی کے بڑھتے ہوئے معاملات پر کارروائی کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔ ان الزامات کی وجہ سے اسرائیل نے مئی میں ہی آئرلینڈ سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button