عالمی

روس میں کسی بھی تنظیم کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالنے کا قانون پاس

ماسکو:

روس میں ایک قانون پاس کرتے ہوئے عدالتوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ چاہیں تو کسی بھی تنظیم کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکال سکتی ہیں۔ اس حوالے سے ایک بل روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ریاست ڈوما میں منظور کیا گیا۔

اس قانون کی منظوری سے اب روس کے لیے افغان طالبان اور شامی باغی گروپ حیات تحریر الشام (HTS) کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا آسان ہو جائے گا۔

اس قانون کے مطابق اگر کوئی تنظیم دہشت گردی سے متعلق سرگرمیاں روکتی ہے تو اسے اس فہرست سے نکالا جا سکتا ہے۔ اس قانون کے تحت روس کا پراسیکیوٹر جنرل عدالت میں اپیل دائر کر سکتا ہے۔ اس اپیل میں بتایا جائے گا کہ کسی کالعدم تنظیم نے دہشت گردی کی کارروائیاں روک دی ہیں۔

اس کے بعد جج چاہے تو اس تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ لے سکتا ہے۔ روس نے 2003 میں طالبان اور 2020 میں ایچ ٹی ایس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا۔

طالبان نے اگست 2021 میں افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ جس کے بعد اب تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کو باقاعدہ تسلیم نہیں کیا۔

تاہم اس سال جولائی میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اب طالبان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button