قومی

شہر کے مرکز میں قائم شراب کے اسٹور سے کاروباری طبقہ پریشان۔

کراچی ( رپورٹ*عمران لیاقت ) صدر کے علاقے گارڈن روڈ پر دستگیر سینٹر گلزار مارکیٹ میں قائم گولڈن وائن شاپ کی بنا پر مارکیٹ کے کاروباری حضرات شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مسجد سے کچھ فٹ پر قائم شراب خانے سے نمازیوں کوبھی شدید مشکلات اور زہنی پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن روڈ صدر کے نجی کاروباری مرکز میں بنایا گیا گولڈن وائن شاپ پر سورچ ڈھلتے ہی بڑی تعداد میں لوگ شراب خریدنے پینے کے لئے پہنچنا شروع ہو جاتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر نشے کی حالت میں لوگوں کا جھگڑا معمول بن چکا ہے جبکہ مارکیٹ میں زیادہ تر گاڑیوں کے شوروم اور یہاں پر لاکھوں روپے کی گاڑیاں ہر شوروم پر کھڑی رہتی ہیں۔ شورشرابے اور لڑائی جھگڑے کی بنا ان گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ رات دیر تک گولڈن وائن شاپ کھلے رہنے اور باہر سے آنے والے لوگوں کی بنا پر گاڑیوں کے مہنگے شیشے اور دیگر اشیاء بھی چوری ہو جاتی ہیں۔ گولڈن وائن شاپ کے مالک گیان چند کو متعدد بار مارکیٹ کے کاروباری حضرات ان تمام معملات کی شکایت کر چکے ہیں لیکن ان کی جانب سے کوئی بھی بہتری نہیں کی گئی۔ مارکیٹ کے کاروباری افراد کی جانب سے مارکیٹ ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گولڈن وائن شاپ کے خلاف فل فور کاروائی عمل میں لائی جائے اور کاروباری مرکز سے اس وائن شاپ کو ختم کیا جاے۔ مارکیٹ کے کاروباری افراد نے اس حوالے سے ایسوسی ایشن کو قانونی چارہ جوئی کے لے فوری عمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور واضع طور پر مارکیٹ ایسوسی ایشن کو آگاہ کیا ہے کہ اگر اسی طرح گولڈن وائن شاپ کی وجہ سے مارکیٹ میں لڑائی جھگڑے اور چوریاں جاری رہیں تو ان کے خلاف احتجاج بھی کیا جاے گا۔ واضع رہے کہ ملک کے آئین کے مطابق وائن اسٹور کے مخصوص اوقات میں شراب صرف غیر مسلم افراد کوہی فروخت کی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button