پشاور : پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی درخواست خارج کر دی۔
پی ٹی آئی کی عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے کے پی میں انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کی استدعا کی تھی۔