ملتان: پولیس نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر داماد سمیت گھر کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔
جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ان کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی امیدوار اور ان کے گھر کے ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، خواتین پر بھی تشدد کیا۔
جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی۔