،جمہوریت کے استحکام ،آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے وکلا نے بڑی قربانیاں دی ہیں,اسد خان جدون
ایبٹ آباد;ہزارہ قومی محاذ کے نامزد امیدوار حلقہ پی کے 45اسد خان جدون نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام ،آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے وکلاء نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ملک کی تعمیرو ترقی اور پسماندگی ختم کرنے اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے دیانت دار ،قابل۔ اور تعلیم یافتہ عوامی نمائندوں کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد میں وکلاء سے فرداً فرداً ملاقاتوں میں کیا ۔اسد خان جدون کا کہناتھا ملک میں آمریت کے خلاف جدوجہد میں وکلاء کا نام سنہرے حروف میں لکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے وکلاء اپنا کردار جو ادا کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہزارہ قومی محاز ہزارہ کے عوام کے حقوق اور شناخت کے لئے جدوجہد کر رہی ہے جو پارلیمانی سیاست کے بغیر ادھوری ہے۔انہوں نے وکلاء سے اپیل کی ہے کہ ہزارہ کے وسیع تر مفاد کے لئے ہزارہ قومی محاذ کے نمائندوں کا اسمبلی میں پہنچنا ناگزیر ہے۔اپنی ووٹ کی طاقت سے ہزارہ قومی محاز کو کامیاب بنائیں وکلاء کے شانہ بشانہ حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر وکلاء نے اسد خان جدون کی بھرپورانتخابی مہم پر خراج تحسین پیش کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔